حیدرآباد۔7اگسٹ (اعتماد نیوز)وزیر اعلی کے چندرا شیکھر راؤ نے آج پہلی
مرتبہ نظام آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کئی ترقیاتی کاموں کا
افتتاح کیا۔ انہوں نے اس ضلع کے آرمور میں 114کروڑ روپئے کے تخمینہ سے پینے
کے پانی کے پراجکٹ کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس پراجکٹ کو اندرون
ایک سال تکمیل کیا جائیگا۔ وزیر اعلی نے انکی حکومت
پر لگائے جانے والے
الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے محض عوام سے وعدے کئے ۔
انکی حکومت نے آٹو رکشوں پر ٹیکس کو استثنی کی ہے۔ انہوں نے بی ڈی کے
مزدوروں کو ایک ہزار روپئے بھتہ دینے‘ معزوروں کو دیوالی کے بعد 1500 پنشن
دینے کا بھی وعدہ کیا۔ وزیر اعلی نے عوام سے وعدہ کیا کہ وہ مستحق افراد
کو تین لاکھ سے امکنہ بھی فراہم کرینگے۔